Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکاٹ لینڈ کے بولر نے ڈیبیو میچ میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا ہے
شائع 22 جولائ 2024 11:33pm
تصویر بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو
تصویر بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو

ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چارلی کیزل نے اومان کے خلاف میچ میں 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اسکاٹ لینڈ کے بولر نے جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ربادا نے 2016 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈیبیو پر 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔

اسکاٹش بولر کیریئر کی پہلی 2 گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں لیں۔

Oman

scotland

Charlie Cassell

best performance