Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خاتون کو ملنے والی چاکلیٹ سے دانت نکل آئے

انہیں چاکلیٹ سالگرہ کے موقع پر ایک بچے نے لاکر دی تھی
شائع 22 جولائ 2024 10:14pm
تصویر انڈیا ٹوڈے
تصویر انڈیا ٹوڈے

اسکول کی خاتون ریٹائرڈ پرسنپل کو دی جانے والی ایک چاکلیٹ سے مصنوعی دانت نکل آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے کھرگون میں خاتون کو اس وقت دھچکا پہنچا جب ان کی چاکلیٹ کے اندر سے چار مصنوعی دانتوں کا ایک سیٹ نکل آیا، مایا دیوی گپتا نامی خاتون ایک این جی او میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی ہیں جہاں انہیں ایک بچے کی سالگرہ پر چاکلیٹ ملی تھی۔

مایا دیوی گپتا نے بتایا کہ انہیں چاکلیٹ سالگرہ کے موقع پر ایک بچے نے لاکر دی تھی جسے انہوں نے چند دن بعد کھایا مگر جب اس کے اندر سے مصنوعی دانت نکلے تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

مایا دیوی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک مشہور برانڈ کی کافی کے ذائقہ والی چاکلیٹ ملی۔ چاکلیٹ کھانے کے بعد مجھے کچھ کرنچی ٹکڑے کی طرح کچھ محسوس ہوا۔ لیکن جب میں نے اسے ایک بار پھر چبانے کی کوشش کی تو وہ مجھے بہت سخت محسوس ہوا۔ پھر جب اسے باہر نکالا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ یہ تو مصنوعی دانت ہیں۔

اس واقعے کے بعد ریٹائرڈ پرنسپل نے کھرگون کے ضلع فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ سے شکایت کی۔

فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ایک اہلکار ایچ ایل اواسیہ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔

محکمہ نے ایک دکان سے نمونے حاصل کیے ہیں جہاں سے یہ چاکلیٹ خریدی گئی تھیں جس کے بعد یہ نمونے لیبارٹری میں معائنے کیلئے بھیجے جائیں گے۔

Woman

chocolate

set of false teeth