Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامونکی : شوہر نے دوسری شادی کیلئے 2 بچوں کو زہر دے دیا، اہلیہ کی درخواست پر قبر کشائی

قبر کشائی کے بعد حاصل کردہ نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے
شائع 22 جولائ 2024 10:06pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

کامونکی میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، بچوں کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی کرنے کیلئے بچوں کو زہر دیا۔ مجسٹریٹ کے قبر کشائی کے حکم کے بعد لاشوں کے نمونے حاصل کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ مسلم گنج میں ایک ماہ قبل رانا عثمان کے دو بچے تین سالہ محمد حنین اور چھ ماہ کی عنشرہ مبینہ طور پر زہریلا ددوھ پینے سے دم توڑ گئے تھے۔ جس کے بعد انھیں سپرد خاک کردیاگیا تھا۔

کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

بعد ازاں بچوں کی والدہ پلوشہ نے علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر کو درخواست دائر کردی کہ اس کے خاوند عثمان نے دوسری شادی کیلئے راستہ ہموار کرنے کی خاطر اپنے گھروالوں کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر پلا کر مارا ہے، ان کی قبر کشائی کروائی جائے۔

فیروز والا میں معذور باپ اور ذہنی مریض بیٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

خاتون کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر نے اپنی نگرانی میں قبرکشائی کروائی اور میڈیکل بورڈ نے دونوں بچوں کے پوسٹمارٹم کرکے نمونہ جات حاصل کرکے پنجاب فرانزک لیبارٹری میں بھیجوا دیئے، جن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حائق سامنے آئیں گے۔

punjab

Child Abuse

Punjab police

child dead