Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

مانسہرہ : تصویریں بنوانے کے دوران گلیشیئر سیاحوں پر گرگیا، 2 جاں بحق

لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے روانہ کردی گئیں، ناران پولیس
شائع 22 جولائ 2024 09:35pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

ملک کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر تصویر بنوانے کے دوران گلیشیئر سیاحوں پر گر گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ناران پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح راجن پور سے وادی کاغان کی سیر کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشئیر کے نیچے تصویریں کھینچ رہے تھے۔

بالائی علاقوں میں برفباری، فوج نے سیاحوں کو بچا لیا

پولیس کے مطابق گلیشیئر گرنے سے 22 سالہ مہران اور 13سالہ پارسا موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کی لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئیں۔

Naran

Saif Ul Malook

Tourist killed