Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی بھارتی فلم اسٹار پرابھاس کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی؟

پراجیکٹ کیلئے معاملات جلد طے پاجائیں گے، رپورٹ
شائع 22 جولائ 2024 09:35pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی ویب سائٹ پر خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی مشہور بھارتی اداکار پرابھاس کے ساتھ ایک رومانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے۔

رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا جو سینما ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرے گا۔

سجل علی پچھلے برس برطانوی مووی ’واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے۔

واضح رہے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے انجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ 2017 کی کرائم تھرلر فلم مام سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

SAJAL ALI

Prabhas

new bollywood movie