Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ ’پرپریزیڈنٹ ڈے آف پاکستان‘ منانےکا فیصلہ

مینار پاکستان میں 25 جولائی کی رات کو پریزیڈنٹ ڈے کی تقریب منعقد ہوگی
شائع 22 جولائ 2024 08:53pm

صدرپاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ ’پرپریزیڈنٹ ڈے آف پاکستان‘ منانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تقریب مینار پاکستان میں 25 جولائی کی رات کو پریزیڈنٹ ڈے کی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے، پروگرام کی کمپئرنگ عائشہ جہانزیب کریں گی، جبکہ گلوکارہ نمرہ مہرہ اورساحر علی بگا رنگا رنگ موسیقی سےتقریب کوچار چاند لگائیں گے۔

فیصل میر کی جانب سےہرسال پریزیڈنٹ ڈے منانےکےحوالےسےقرارداد پیش کی جائیگی، جبکہ سالگرہ کی تقریب سےراجہ پرویز اشرف خطاب بھی کریں گی۔ آتش بازی کے آخر میں پریزیڈنٹ ڈے آف پاکستان کا کیک کاٹا جائیگا۔

Asif Zardari

birthday