Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق ٹیکس اسکیم کی منظوری دیدی گئی

اسکیم کے نفاذ کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا، اطلاق رواں ماہ سے ہوگا
شائع 22 جولائ 2024 08:06pm

وفاقی وزیر خزانہ نے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق ٹیکس اسکیم کی منظوری دیدی اسکیم کے نفاذ کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا جبکہ اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تاجروں سے مشاورت کے بعد اسکیم کو حتمی شکل دے کر وزیر خزانہ سے منظوری لی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت ریٹیلر کے ٹیکس کا تعین دکان کے کرایے، سرمایہ کی بنیاد پر ہوگا، کم سے کم ٹیکس 1200 روپے سالانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسکیم کے نفاذ کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا،،ڈیڑھ لاکھ کے قریب ریٹیلرز پہلے ہی اس اسکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، اسکیم کے تحت عارضی کھوکھوں کو ریٹیلر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر تقریبا 31 لاکھ ریٹیلرز کو نیٹ میں لانےکے لیے تاجر دوست اسکیم رواں سال یکم اپریل سے شروع ہوئی تھی،چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز کے علاوہ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ، امپورٹر کم ریٹیلرز پر بھی اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

تاجراور دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے،،رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔

Finance minister

tax

RETAILERS