Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کا اختتام ،چیمپئنز ٹرافی 2025 کا بجٹ منظور نہ ہو سکا

آئی سی سی خواتین کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے منظوری دی گئی
شائع 22 جولائ 2024 07:04pm

آئی سی سی نےسالانہ اجلاس کے اختتام پراعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں چیمپئنزٹرافی کےبجٹ کی منظوری کاذکرنہیں ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی سی سی کےتمام 108 ممبران نےشرکت کی، اجلاس میں اولمپکس2028میں کرکٹ کی شمولیت پرتبادلہ خیال کیا گیا لیکن چیمپئنزٹرافی کےبجٹ کی منظوری کاذکرنہیں تک نہیں ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےتمام معاملات کا ازسر نوجائزہ لینےکی منظوری دی گئی ، تین ڈائریکٹرز،راجرٹوسے،لاسن نائیڈواورعمران خواجہ رواں سال میں جائزہ رپورٹ پیش کرینگے جس کے لئے یوایس اے کرکٹ اور کرکٹ چلی کو باضابطہ طورپرنوٹس جاری کردیا گیا

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھی رکن کومقصد کی تفصیلی گورننس اور انتظامی ڈھانچےکے لیےموزوں نہیں سمجھا جاتا ہے، چیف ایگزیکٹوزکمیٹی نےآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئےآٹھ علاقائی کوالیفائنگ اسپاٹس کی الاٹمنٹ کردی۔

آئی سی سی کے مطابق افریقہ اور یورپ سےدو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، امریکہ سےایک اورتین مشترکہ ایشیا اورایسٹ ایشیا ریجنل ہونگی۔

اجلاس میں 2030 میں ہونے والے آئی سی سی خواتین کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے منظوری دی گئی، آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کیلئےکوالیفائی کرنےکی کٹ آف ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 ہے۔ جبکہ اجلاس میں سی ای سی نےپال ریفل کی آئی سی سی مینزکرکٹ کمیٹی میں ایلیٹ پینل کےنمائندے کےطور پرتقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ICC

champions trophy 2025