Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

فلور ملرز مالکان نے 7 گھنٹے میں حکومت کو ایڈوانس ٹیکس واپس لینے پر مجبور کر دیا

فلور ملز پر انکم ٹیکس ایکٹ کا سیکشن 153 اے لاگو نہیں ہوگا، وفاقی وزیر
شائع 22 جولائ 2024 05:49pm

فلور ملرز مالکان نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، حکومت نے ہڑتال کے 7 گھنٹے بعد ایڈوانس انکم ٹیکس واپس لے لیا ۔

وفاقی حکومت فلور ملزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ فلورملرزپرعائد ایڈوانس ٹیکس حکومت نے ہڑتال کے سات گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا، نوٹی فکیشن واپس ہونے کے بعد ہڑتال کی اپیل واپس لے لی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھرکی فلور ملز معمول کےمطابق کام کریں گی فلور ملز پر انکم ٹیکس ایکٹ کا سیکشن 153اے لاگونہیں ہوگا جبکہ ملزکمیشن سسٹم کےتحت آٹا فروخت کریں گی۔ آٹا ڈیلرزاورپرچون فروش فلور ملزکا آٹا فروخت کرنےپرفی تھیلا کمیشن لیں گے۔ کمیشن کی رقم پرانکم ٹیکس ایکٹ کےتحت ود ہولڈنگ ٹیکس لاگوہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن ہول سیلرزاورریٹیلرزکی سالانہ سیل 10 کروڑسےکم ہےوہ ائندہ برس ود ہولڈنگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے آئندہ مالی سال کےفنانس بل میں آٹا کاروبار پرٹیکس اصلاحات کو شامل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت فلور ملزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کی صدارت وفاقی وزیراحد چیمہ نےکی مذاکرات میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویزملک، چیئرمین ایف بی آر ، فلور ملزایسوسی ایشن کےسینٹرل چیئرمین عاصم رضا سمیت چاروں صوبوں کےچیئرمین شریک ہوئے۔

federal government

Flour Shortage

Pakistan Flour Mills Association

flour mills