Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راحت فتح علی خان کی دبئی میں گرفتاری کی حقیقت سامنے آگئی

مداحوں سے کہتاہوں کہ ایسی گھٹیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔
شائع 22 جولائ 2024 06:33pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی ائرپورٹ پر گرفتاری کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی۔

اس حوالے سے راحت فتح نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہیں جس میں انہوں نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی۔

گلوکار کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ گرفتار نہیں ہوئے بلکہ ایئرپورٹ پر نارمل چیکنگ اور سوال جواب کے لیے ان سے پوچھ گچھ ہوئی تھی اور اب وہ اپنا کام کررہے ہیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ان سے سوال جواب کیلئے درخواستیں دبئی حکام کو دی گئی تھیں اور یہ کوئی بھی دے سکتا ہے۔

کچھ دیر قبل راحت فتح علی خان سے متعلق خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا، وہ پروگرام کے لیے دبئی میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں، چند ماہ قبل گلوکار نے منیجر کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

Arrested

dubai airport

Rahat Fateh Ali Khan

reality