Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میانمار میں ملازمت دلانے والی جعلی ریکروٹنگ ایجنسیوں سے ہوشیار

آٹھ بھارتی نوجوانوں کو کرمنل گینگ کے چُنگل سے بمشکل چھڑایا جاسکا، بھارتی سفارت خانے کا انتباہ
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 05:06pm

**میانمار (برما) میں ملازمت دلوانے کی آڑ میں ایک انٹرنیشنل کرمنل گینگ سرگرم ہے جو خطیر رقوم وصول کرکے نوجوانوں کو معمولی ملازمتیں دلواکر غائب ہو جاتا ہے یا پھر نوجوانوں کو اغوا کرکے اُن کے اہلِ خانہ سے تاوان وصول کرتا ہے۔ **

بھارتی حکام نے کئی ہفتوں کی ان تھک محنت کے بعد آٹھ بھارتی نوجوانوں کو اس انٹرنیشنل کرمنل گینگ کے چنگل سے چھڑایا۔ یہ گروپ میانمار کے علاقے میاویڈی میں فعال ہے۔

میانمار کے دارالحکومت ینگون میں قائم بھارتی سفارت خانے نے جنوبی ایشیا کے نوجوانوں کو اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔

آج کل بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بہت سے نوجوان کام کے سلسلے میں مانمار جارہے ہیں کیونکہ کئی ایمپلائمنٹ ایجنسیز وہاں پُرکشش ملازمت دلانے کے بہانے اُنہیں بہلا پھسلاکر بلواتے ہیں۔

ینگون میں بھارتی سفارت خانے کا مشورہ یہ ہے کہ کسی بھی پُرکشش جاب آفر کی بنیاد پر میانمار کا سفر کرنے سے پہلے جنوبی ایشیا کے نوجوانوں کو اپنے ملک کے سفارت خانے سے تصدیق کروالینی چاہیے کہ ریکروٹنگ ایجنسی اصلی ہے یا نقلی۔ بہت سے لوگ سوچے سمجھے بغیر، محض جذباتی ہوکر ان جعلی ریکروٹرز کو خطیر رقوم دے بیٹھتے ہیں۔

Myanmar

INDIAN YOUTH

FAKE RECRUITERS

ATTRACTIVE JOB OFFERS