Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلی ریاضی کے مضمون میں نکمے، میٹرک کی مارک شیٹ منظر عام پر آگئی

معروف بھارتی بلے باز ورات کوہلی نے 12 ویں جماعت تک ہی تعلیم مکمل کی ہے
شائع 22 جولائ 2024 04:11pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف بھارتی بلے باز ورات کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں کھلاڑی کے مارکس دیکھ کر سوشل میڈیا صافین بھی ہکے بکے رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی بلے باز ورات کوہلی کی دسویں جماعت کی مارک شیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

جہاں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہم مضامین میں کوہلی نے سی گریڈ حاصل کیا ہے، جبکہ انگریزی کے مضمون میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

بالی وُڈ شادیز نامی ویب سائٹ پر موجود مارک شیٹ کے مطابق ورات کوہلی کو انگریزی کے مضمون میں 83 نمبر کے ساتھ اے گریڈ ملا، جبکہ ہندی کے مضمون میں ورات 75 نمبر کے ساتھ بی گریڈ حاصل کر سکے۔

اسی طرح ریاضی کے مضمون میں ورات نے سب سے کم یعنی 51 مارکس کے ساتھ سی گریڈ حاصل کیا، جو کہ تمام مضامین میں سب سے پیچھے رہا۔

افغان بلے بازوں نے ورات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 55 مارکس کے ساتھ سی گریڈ لے سکے، سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا، جبکہ 81 مارکس تھے۔

دوسری جانب انٹروڈکٹری آئی ٹی میں 74 مارکس لے سکے۔ واضح رہے کرکٹ کی دنیا کے کامیاب بلے باز نے میٹرک کا امتحان 2004 میں پاس کیا تھا۔

جبکہ ورات 12 ویں جماعت تک ہی پڑھے ہیں، کھلاڑی نے پشچشم وہار کے سیوئیر کنوینٹ اسکول سے میٹرک کی تعلیم حاصل کی ہے۔

virat kohli

Viral Video

sports

Indian Cricketer

marksheet