Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی، نعمان اعجاز کی ناقدین پر تنقید

خود کے امیر ہونے کی دعا کرنے کا مشورہ دے ڈالا
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 04:19pm

دنیا کے دسویں امیرترین بھارتی بزنس میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی اس قت اسوشل میڈیاٹرینڈ بن چکی ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں جب انسان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیاہے ،دولت کے بے جا اسراف اور نمودونمائش پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستانی ڈراموں کےمشہور اداکارنعمان اعجاز، جو کہ حقیقی زندگی میں درپیش مسائل اور سماجی معاملات پر کھل کر اپنے خیالات شیئرکرتے ہیں،انہوں نے اس بارے میں اپنی رائے دی۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

نعمان اعجاز نے کہا کہ لوگوں کو امبانی کی شادی کی تقریبات پر اپنی تنقید کا سلسلہ بند کر دینا چاہیے۔ یہ ان کی خوشی اور ان کا پیسہ ہے، وہ جہاں خرچ کرنا چا ہیں ،خرچ کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنی زندگی کا لطف اٹھانے دیں۔ اگر اپکو انہیں خوش دیکھنا اچھا نہیں لگتا تو انہیں نظر انداز کردیں۔

انہوں نے امبانی پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ بجائے وہ تنقید کرنے کہ خود کے امیر ہوجانے کی دعا کریں۔تاکہ وہ بھی اسی طرح شادی پر خرچ کرنے کے قابل ہو سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس موقف کی حمایت کررہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity