Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان ’ٹیڑھی نظروں‘ سے کسے دیکھ رہے تھے

سلمان خان کی شادی کی تقریب میں تکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے
شائع 22 جولائ 2024 03:12pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ریڈ اٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ریڈ اٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

اننت امبانی کی شادی کی تقریب جہاں وائرل تھی، وہیں اب سیلیبریٹیز سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں۔

حال ہی میں بالی وُڈ اداکار سلمان خان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں سلمان خان ٹیڑھی نظروں سے کسی کو تک رہے تھے۔

اسی تقریب میں سرخ جوڑا پہنے کم کارڈیشن بھی موجود تھیں، لیکن سلمان خان آنکھیں اچانک جیسے کم کیارڈیشن پر آ کر ٹھہر سی گئی ہوں۔

سلمان خان کا سرپرائز، آدھی رات کو دھونی کے گھر پہنچ گئے

ویڈیو ریڈ اٹ صارف کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے مکیش امبانی کم کارڈیشن کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، اسی دوران سلمان خان کم کارڈیشن کو تکتے دکھائی دیے۔

واضح رہے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی گزشتہ ہفتے ممبئی میں انجام پائی تھی، جہاں دنیا بھر سے معروف کاروباری، شوبز، سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

Viral Video

Salman Khan

kim kardashian

Anant Ambani Wedding