Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

10 سال تک گھر میں کچرا جمع کرنے والی خاتون اور بیٹی پکڑی گئی

پڑوسی کی جانب سے خاتون اور اس کی بچی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا
شائع 22 جولائ 2024 02:32pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

حال ہی میں بھارت میں ایک ماں اور بیٹی نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ ماں بیٹی کے گھر سے نکلنے والا کچرے کا ڈھیر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر کومبوتارے میں خاتون اور اس کی بیٹی گزشتہ 10 سال سے گھر میں کچرا جمع کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رام نگر کے اپارٹمنٹ کامپلیکس میں رہائش اختیار کرنے والی رکمنی اور اس کی بیٹی دیویا اپارٹمنٹ رہ رہی تھیں، جبکہ رکمنی کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔

شوہر کی وفات کے بعد سے ہی بیٹی اور ماں نے پڑوسی اور باقی دنیا سے تعلقات منقطع کردیے تھے، تب سے لے کر آج تک وہ کسی سے بھی بات چیت کرنے سے گریز کرتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا بتانا تھا کہ ماں بیٹی آن لائن فوڈ ڈیلوری پر ہی منحصر تھیں، جبکہ کھانے کے بعد کچرے کو باہر پھینکنے کے بجائے گھر میں ہی رکھتی رہیں۔

تاہم پڑوسی کی جانب سے شکوک و شبہات کی بنا پر انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سماجی کارکن سمیت حکام نے گھر میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر میں موجود کھانوں کے ڈبوں کے ڈھیر موجود ہیں، جبکہ سماجی کارکنان کچرے کی صفائی میں مشغول ہیں۔

ساتھ ہی ماں اور بیٹی کا موقف میں کہنا تھا کہ وہ گھر چھوڑ کر نہیں جا سکتی ہیں، کوئی بھی ہمارے گھر میں گندگی کے باعث نہیں آتا ہے۔

کچرا کنڈی سے 3 بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

شہر کی کارپوریشن حکام کی جانب سے بتانا تھا کہ رکمنی اور دیویا کی ذہنی کاؤنسلنگ کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔

Mother

Tamil Nadu

daughter

GARBAGE