Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری گمشدگی کی بڑی وجہ عزیزاقارب سے پہنچے والی تکلیف ہے، گروچن سنگھ

ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان خود کو دنیا اور خاندان سے دور کر لیتا ہے
شائع 22 جولائ 2024 03:21pm

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار گروچن سنگھ کی گمشدگی اور بازیابی کو کافی عرص ہو چکا ہے مگر تا حال ان کی گمشدگی کی وجہ کیابنی؟ اس سوال کی بازگشت جاری ہے۔

گروچن سنگھ کی گمشدگی کی ایک بڑی وجہ انکے اوپر مالی بوجھ اور قرضوں کی ادائیگی کی پریشانی بتائی جارہی ہے ، تاہم ادا کارکا کہنا ہے کہان کی گمشدگی کی اصل وجہ مالی پریشانی نہیں تھی وہ تو اب بھی انہیں ہے اور وہ لوگوں سے قرض لے کر تمام ادائیگیاں کر رہے ہیں، تاہم اس کی ایک بہت بڑی وجہ عزیزو اقارب سے ملنے والی تکلیف اور چوٹ ہے۔

فیصل نے والدہ کی قدر نہیں کی، انہیں گھر سے نکال دیا، یوٹیوبر کا بڑا دعویٰ

انہوں نے ایک بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان سے 25 دن دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان خود کو دنیا اور خاندان سے دور کر لیتا ہے مجھے میری قریبی عزیزوں اقارب نے تکلیف پہنچائی تھی۔ اس لیے میں ان سے دور چلا گیا تھاجہان تک خود کشی کا تعلق ہے تو میں سوچ لیا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، میں خود کشی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔

گروچرن سنگھ 22 اپریل کو اپنے والد کی سالگرہ کے لئے دہلی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے ۔ان کے والد ہرگت سنگھ نے ان کی گمشسدگی کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی۔

Celebrities

entertainment

lifestyle