Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاق کی صوبوں کو اپنےشہروں کودیگرممالک کےشہروں سے سسٹرسٹی بنانے کی ہدایت

خیبرپختونخوا نے چھ شہروں کودیگر ممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کامعاہدہ کرلیا
شائع 22 جولائ 2024 01:33pm

وفاقی حکومت نے صوبوں کواپنے شہروں کو دیگرممالک کے شہروں سے سسٹرسٹی بنانے کا حکم دیدیا۔

خیبرپختونخوا نے چھ شہروں کودیگر ممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کامعاہدہ کرلیا جبکہ چین کےساتھ بلوچستان کے شہروں کو سسٹر سٹی بنانے کے معاہدے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ میں اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔ کے پی نے6 شہروں کودیگر ممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کامعاہدہ کرلیا۔

چین کےساتھ بلوچستان کے شہروں کو سسٹر سٹی بنانے کے معاہدے کی تیاری کرلی۔ پنجاب کے16شہروں کودیگرممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کےمعاہدےکئے۔

سندھ کےشہروں کوچین اورامریکی شہروں کے ساتھ سسٹرسٹی کےمعاہدوں کی تیاری کرلی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ملک بھرکےمیئرز، ڈی سیز دیگرممالک کے ساتھ معاہدے کریں۔

واٹس ایپ گروپ بناکر صوبوں کےساتھ مل کر سسٹرسٹی پرپیشرفت کریں۔