Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دوسری اہلیہ کی تصاویر واپس لے آئے

اپنی بیوی زینب کو زندگی کا سب سےخوبصورت تحفہ کہا
شائع 22 جولائ 2024 01:24pm

پاکستان شو بز کے معروف ادا کار فیروز خان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بار پھر دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی تصاویر واپس لے آئے۔

فیروز خان اکثر اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ، تاہم گذشتہ دن یہ خبر آئی کہ ادا کار نے انسٹا گرام سے اپنی دوسری بیوی زینب کی تمام تصاویر ہٹا دی تھیں۔

یہ خبر کے اتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اوروہ فیروزخان پر برس پڑے پڑے ۔ صارفین کی جانب سےادا کار پرتنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ ان تصاویر کے ہٹانے کا مطلب یہی ہے کہ فیروز خان نے اپنی دوسری کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

’چلو جی ! یہ بھی گئی‘ فیرو ز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش

تاہم اب فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصاویر دوبارہ انسٹاگرام پر لا کران افواہوں کی گویا تردید کر دی کہ ان کی دوسری بیوی سے کوئی رنجش ہے، یا ان میں علیحدگی ہو گئی ہے، یا ہونے والی ہے۔

فیروزخان نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی بیوی زینب کو زندگی کا سب سےخوبصورت تحفہ کہا۔

یادرہےکہ فیروز خان نے ڈاکٹر زینب نامی خاتون سے رواں سال یکم جون کو شادی کی تھی ، پیشہ کے اعتبار سے فیرز خان کی اہلیہ سائیکالوجسٹ ہیں۔

فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔ جن کا نام فاطمہ اور سلطان ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity