Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، گھریلو جھگڑے میں تشدد سے سُسر اور بیٹی جاں بحق

60 زبیر بیٹی اور نواسی کو گھر لے آیا تھا، داماد نے گھر آکر تشدد کیا تو 8 ماہ کی بیٹی بھی زد میں آگئی۔
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 09:39pm

کراچی کےعلاقے بہادر آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران داماد کے بدترین تشدد سے اُس کی بیٹی اور سُسر جاں بحق ہوگئے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

چار مینار چورنگی کے نزدیک گھریلو جھگڑے میں جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ زبیر اور آٹھ ماہ کی فاطمہ شامل ہیں۔ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد اپنی بیٹی کے سُسرال گئے تھے جہاں جھگڑا ہوا۔ وہ بیٹی اور نواسی کو لے کر گھر آئے تو بہنوئی نے گھر آکر تشدد کیا۔

حیدر آباد میں شدید گرمی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے

پولیس کےمطابق ملزم نے سُسر پر تشدد کیا تو آٹھ ماہ کی فاطمہ بھی زد میں آگئی۔ پولیس نے نانا اور نواسی کی لاشیں اسپتال منتقل کیں۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

BAHADURABAD

MAN KILLS DAUGHTER AND FAHER IN LAW

ABSCONDING