Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح

پی پی حکومت عوام کو ریلیف کےلیے اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر شرجیل میمن
شائع 22 جولائ 2024 04:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کردیا گیا، بس سروس ہاکس بے سے ٹاور تک چلے گی۔ سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کہتے ہیں پی پی حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔

ٹاور سے ہاکس بے تک پیپلز بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ مہنگائی اور گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کو ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا تحفہ دیا جارہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ بسیں ملیں تاکہ اپنے روزگار تک جاسکیں، عوام کوماڑی پور سے ٹاور تک اس نئےروٹ کا فائدہ پہنچانے جارہے ہیں، عوام کیلئے کم سے کم کرائے میں ایئرکنڈیشن بسز چلا رہے ہیں، سندھ حکومت کا ہر محکمہ عوام کی زندگی کو آسان بنانے پر کام کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا یہی عزم ہے۔ کام کرکے بات کرنی ہے۔ لوگوں کو انتشار میں ڈال کر بات نہیں کرنی۔ کچھ لوگ مایوسی پھیلانے کے درپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ملک میں کچھ بھی ہونے والا نہیں، سسٹم بھی چلتا رہے گا اور حکومت بھی، عوام سکون سے رہیں۔ مایوسی پھیلا کر کوئی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا نہیں گیا تھا۔

سندھ کابینہ کے رکن کا کہنا تھا کہ یہاں صرف بیانیے ترتیب دیے جارہے ہیں، کام نہیں ہو رہا۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ ہم سب کو مل کر اِسے درست کرنے کا تہیہ کرنا ہے۔ سب کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔

شرجیل میمن کہنا ہے کہ کوئی کہے کہ میں مقبول ہوں اور مجھے سو خون معاف ہیں تو ایسے شخص کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ ایک شخص نے قانون توڑا، ملک میں آگ لگائی۔ قانون سے کوئی بالا نہیں۔ مقبول ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اداروں کے خلاف سازشیں کی جائیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے مقدمات پر 8 سال تک حکمِ امتناع لیا۔

media talk

Sharjeel Memon

SYSTEM TO CONTINUE

NO NEED TO WORRY