Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خوبصورتی کی دنیا میں آئس کیوبس کے فوائد

اس کی نہ تو کوئی قیمت ہے اور نہ ہی ضمنی اثرات ہیں
شائع 22 جولائ 2024 12:18pm

بیوٹی سے متعلق ٹوٹکوں میں آئس کیوبس کا نام سر فہرست ہے،جوکہ نہ صرف آسانی سے دستیاب ہونے والی پروڈکٹ ہے، بلکہ جلد سے متعلق کئی مسائل سے نجات بھی دلاتی ہیں اور جلد فریش اور ترو تازہ نظر اتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال کیل مہاسوں اور آنکھوں کی پھولاہٹ اور جھریوں کو بھی کم کرتا ہے۔

ہر گھر میں دستیاب آئس کیوبس کی قیمت بھی نہیں دینی پڑتی ہے۔، آئیے اس گھریلو آئٹم کے جادوئی اثرات کا جائزہ لیتے ہیں۔

کانٹیکٹ لینس ، احتیاط کیجیے کہیں اس خوبصورتی کی بھاری قیمت نہ چکانی پڑ جائے

ایکنی کوکم کرتی ہیں

آئس کیوبس اپنی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سےکیل مہاسوں کو دور کر کے جلد کی سوزش کوکم کر سکتی ہیں۔

جلد کی چمک

اگر ائس کیوب کو نرمی سے اپنے چہرے پر ملا جائے تو خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور جس کا اثر ہمیں اپنے چہرے پر بڑھتی ہوئی تابناکی سے ہوتا ہے۔

سیاہ حلقوں کو کم کرتی ہیں

اگر آئس کیوبس کو آنکھوں کے نیچے رگڑ ا جائے تو یہ خون کی شریانوں کو سمیٹنے اور ان کی پھولاہٹ کو کم کر کے آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کو دور کر سکتی ہیں۔

نرم و ملائم ہونٹ

آئس کیوبس پھٹے ہوئے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ کر کے انہیں نرم و ملائم بنا دیتی ہیں ، جس سے ان کی چمک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ہیٹ ریشز کو کم کرتی ہیں

آئس کیوبس کی ٹھنڈک جلد کی سوزش کو کم کر کے انہٰین ہیٹ ریشز سے نجات دلاتی ہے اور جلد پر موجود سرخی کو کم کرتے ہیں۔

پروڈکٹ کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہیں

اگر انہیں کسی بھی پروڈکٹ کو لگانے سے پہلے چہرے پر آئس ٓکیوب کا مساج کیا جائے اور پھر اس پروڈکٹ کو لگایا جائے ،تو وہ گہرائی میں پہنچ کران کی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہیں

آئس کیوبس جلد کو ٹائٹ کرتے ہیں۔ اس کا مساج کرنے سے چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور لکیروں کو کم کیا جاسکتا ہے، جس سے چہرے پر تیزی سے بڑھتے ہوئے عمر کے اثرات کو کم کیا جاسکتا یے۔اورایک جوان اور خوبصورت جلد حاصل کی جا سکتی ہے۔

lifestyle

beauty

Hacks