Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹھل میں دیہاتیوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ او اور 3 اہلکار زخمی

مقامی باشندے چھاپوں پر مشتمل ہوئے، پولیس کہتی ہے کارروائی دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کی گئی۔
شائع 22 جولائ 2024 11:56am

ٹھل میں دیہاتیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پتھراؤ سے دو ایس ایچ او اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار دہشت گردی کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھے۔

مظاہرین نے پولیس کارروائی کے خلاف جیکب آباد سکھر روڈ پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی۔

ایک مقامی باشندے نے کہا کہ پولیس نے کسی جواز کے بغیر گھروں پر چھاپہ مارا۔ ہم پر کوئی بھی مقدمہ نہیں تو پھر یہ کارروائی کیوں کی گئی۔

ٹھل کے متعلقہ علاقے کے باشندوں نے چھاپوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

VILLAGERS ATTACK POLICEMEN

THAL

TWO SHOs WOUNDED