Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر لاپتہ کیس میں نیا موڑ آگیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
شائع 22 جولائ 2024 11:33am

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا، جہاں جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، احمد وقاص جنجوعہ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات، مزید تفتیش اور ریکوری کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کے لاپتا ہونے کا مقدمہ تھانہ ہمک میں درج کردیا گیا جس کی کاپی پراسیکیوٹر جنرل آفس کے حکام کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتا ہونے کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ATC

MISSING PERSONS CASE

ISLAMABAD POLICE ARRESTS

ATC ORDER

pti media coordinator

ahmed waqas janjua