Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا مزید رحجان، انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ برقرار ہے
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 05:25pm

اسٹاک ایکسچینج میں مندی نڈیکس اسی کے بعد اناسی ہزار پوائنٹس سے بھی گرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھرمندی کا رجحان ہے اس دوران انڈیکس اسی ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا، جو بعد ازاں مزید کم ہوکر اناسی ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مندی سے کام کا آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس سے کم کی سطح پر آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار 5 سو کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر چکا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا

تاہم گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی مندی پر ہوا اور جمعہ کے روز بازار حصص میں شدید نوعیت کی مندی کا رجحان رہا جس سے انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی گر گیا تھا۔

آج پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 3 سو 91 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا بعد ازاں پی ایس ایکس میں 5 سو 17 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھنے میں آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید کم ہوکر 79 ہزار 6 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 14 سو 10 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 80 اور 79 ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں گر گئیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 88 ہزار 7 سو سات پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

PSX

karachi

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET