Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا، کتنے کروڑ کا فائدہ ہوا

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 100 دن سے زائد جاری رہی تھی
شائع 22 جولائ 2024 11:11am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

100 دن سے زائد دنوں تک جاری رہنے والی شادی جہاں اختتام کو پہنچ گئی ہے وہیں اب اننت امبانی نے اس شادی سے کتنا کمایا ہے، تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر جہاں کروڑوں روپوں سے زائد کا خرچہ ہوا وہیں، مکیش امبانی نے اس شادی سے 25 ہزار کروڑ سے زائد کمائے بھی ہیں۔

اندازے کے مطابق بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا ان کی دولت میں کمی واقع ہوئی ہوگی، تاہم یہ غلط فہمی ثابت ہوئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی کی دولت 5 جولائی تک 118 ارب ڈالرز تھی جو کہ 12 جولائی تک 121 ارب ڈالرز تک جا پہنچی۔

بہو کی رخصتی پر سسر مکیش امبانی کے آنسو آگئے، ویڈیو وائرل

یوں اس طرح مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

واضح رہے مکیش امبانی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی ریلائنس جیو کی جانب سے جولائی کے مہینے میں چارجز میں اضافہ کیا گیا تھا، تبدیلی سے قبل چارجز 155 بھارتی روپے تھے جس میں 22 فیصد اضافے کے بعد چارجز 189 بھارتی روپے ہوگئے۔

جسے اننت امبانی کی شادی سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ انٹرنیٹ موبائل سروسز پر کے چارجز میں بھی اضافہ کیا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہنا تھا کہ مکیش امبانی نے بھارتیوں کے پیسوں سے ہی اپنے بیٹے کی شادی کی اور اب قیمتیں بڑھا کر فائدہ بھی اٹھا لیا۔

مکیش امبانی نے کن پاکستانیوں کو شادی کی تقریب میں بلایا؟

واضح رہے دنیا کی مہنگی ترین شادی میں دنیا کی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی، بھارتی وزیر اعظم، سابق برطانوی وزیراعظم، معروف برانڈز کے مالکان سمیت اداکاروں، سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔

assets

Mukesh Ambani

Anant Ambani

Anant Ambani Wedding