Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا، گلیاں اور بازار مچھروں کی آماجگاہ بن گئیں

کینیڈا کالونی کے مکینوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
شائع 22 جولائ 2024 10:54am
The sewage system in Nankana Sahib has been broken for 2 years - Aaj News

ننکانہ صاحب میں سیوریج سسٹم دو سال سے خراب، نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث گلیاں اور بازار میں بدبودار پانی سے بھرے پڑے ہیں۔

کینیڈا کالونی کے مکینوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ  نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث کینیڈا کالونی  کی گلیاں اور بازارگندے اور بدبودارپانی سے بھرے پڑے ہیں  جس کے باعث بچوں خواتین  اور نمازیوں کا گزرنا محال ہوچکا ہے دو سال ہوگئے نہ کوئی ایم این اے نہ کوئی ایم پی اے اور نہ ہی، کوئی افسر ہماری سنتا ہے۔

علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے  سیوریج کاگندا اور بارشی پانی جمع ہونے سے نشیبی جگہ تالاب بن چکی ہے جہاں گندگی کے ڈھیروں سے  تعفن اٹھ رہا ہے  توگلیاں اور بازار مچھروں کی آماجگاہیں بن گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کا سانس لینابھی مشکل ہوچکا ہے بچےاور بڑے موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں

اہل علاقہ نے وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز اور ارباب اختیار سے نکاسی اب کے سسٹم اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان