Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کانٹیکٹ لینس ، احتیاط کیجیے کہیں اس خوبصورتی کی بھاری قیمت نہ چکانی پڑ جائے

ایک چھوٹی سی غلطی آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے
شائع 22 جولائ 2024 10:08am

آنکھیں اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہیں اور اس نعمت کا اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں ، جو اس سے محروم ہیں۔ لیکن کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہے اور اسی کی وبا میں لوگ اس قدر بے پرواہ ہوجا تے ہیں کہ فیشن ہر چیز پر حاوی ہو جاتا ہے۔

اس کی ایک شکل کانٹیکٹ لینس بھی ہیں ، جو کبھی ضرورت کے تحت اور کبھی خوبصورت نظر انے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، بہر حال وجہ کچھ بھی ہو دونوں صورت میں ان کے استعمال میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ تھوڑی سی بد احتیاطی کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔اور آپ کی بینائی متاثر ہونے کابھی امکان ہوسکتا ہے۔

سرکہ اور بیکنگ سوڈا چھوڑیں ایک اور آئٹم آزمائیں

اس لیے جب بھی کانٹیکٹ لینس کا استعمال کریں، تو چند باتوں کو ضرور مد نظر رکھیں، تاکہ آنکھوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حفظان صحت کا خیال رکھا جائے

کانٹیکٹ لینس لگاتے وقت سب سے پہلے ہاتھوں کو دھونا بہت ضروری ہے، تاکہ کوئی مٹی کا ذرہ یا جراثیم ان پرنہ لگ جائے۔ اسی طرح لینس کیس کی بھی صفائی کا خیال رکھا جائے۔ لینس خریدتے وقت اگر ڈاکٹڑ سے ان کی صفائئ اور احتیاط سے متعلق تمام تفصیلات معلوم کرلی جائےاور ڈاکتڑ کے مشورے سے ان کی صفائی کی جائے ، تو بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کے استعمال شدہ لینس پہن لیتے ہیں ، جو کہ اور بھی زیادہ خطرناک ہے۔

لینس پہننے سے پہلے ان کی صفائی کے محلول سے انہیں اچھی طرح صاف کریں اور پھر صاف ستھری انگلیوں کی مدد سے انہیں لگا ئیں۔ اسی طرح انہیں اتار کر رکھتے ہوئے بھی خاص خیال رکھا جائے۔

لینس پہننے کا دورانیہ

آپ روزانہ یا کبھی کبھار کتنے گھنٹے لینس پہنتے ہیں۔ آٹھ گھنٹے سے زیادہ انہیں لگانا رسکی ہے۔ خصوصا اگر آپ نے اسے نیا نیا لگانا شروع کیا ہو تو اسے ابتدا میں کچھ دیر کے لیے پہنیں اور پھر اس کادورانیہ بڑھاتے جائیں۔ کیوں کہ لینس لگانے کے بعد آنکھوں کی حساسیت بڑھ جاتی ہے اور تھوڑا سا مٹی یا دھول کا ذرہ بڑے مسائل یا تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

بہتر ہے کہ لینس لگانے کے بعد بار بار پلکوں کو جھپکاتے رہیں، لیکن زیادہ دیر تک آنکھوں کو بند رکھنے یا سونے سے گریز کریں۔ اسی کے ساتھ بارش، تیراکی میں بھی انہیں نہ لگایا جائے۔

لینس کے محلول

لینس کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے محلول میں بھی احتیاط کی جائے اور اسے اسکی مقررہ تاریخ کے بعد ضائع کردیں۔ کیونکہ میعاد ختم ہونے کے بعد استعمال کیے جانے والے محلول میں رکھے گئے لینس انکھوں میں پانی لاکر تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔

آنکھوں کا میک اپ

یہ انتہائی ضروری ہے کہ، اگر خواتین آنکھوں کا میک اپ کر رہی ہیں تو پہلے لینس لگائے جائیں اس کے بعد آنکھوں پر میک اپ کیا جائے۔ آئی شیڈوز اگر لیکویڈ کی شکل میں ہوں تو زیادہ مناسب ہے، کیونکہ پاوڈر کے ذرات آنکھوں میں جا کر اس کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ جبکہ لیکویڈ میں ایسا کچھ ہونے کا امکان نہیں ہوتا ہے۔

lifestyle

beauty

Eyes