بھارتی باشندے نے 17 لاکھ کا ہیروں کا ہار کچرے میں پھینک دیا
بھارت کے شہر چنئی میں ایک شخص نے غلطی سے پانچ لاکھ روپے (17 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا ہیروں کا ہار کچرے میں پھینک دیا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی وہ بھاگم بھاگ میونسپل انتظامیہ کے پاس پہنچا اور ہار کچرے میں ڈالنے کے بارے میں بتایا۔
دیو راج کو اُس کی ماں نے اپنی پوتی یعنی دیو راج کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر 17 لاکھ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار تحفے میں دیا تھا۔ دیو راج نے بے دھیانی میں یہ ہار کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا۔ گھر والوں نے کچرے کا ڈبا گھر کے باہر رکھ دیا جو کچرا لے جانے والے مقامی میونسپل کمیٹی کے عملے نے اٹھالیا۔
دیو راج نے میونسپل انتظامیہ کے متعلقہ دفتر پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ عملے نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کی چھان بین کروائی تو ہار برآمد ہوگیا۔ قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد میونسپل انتظامیہ نے ہار دیو راج کے حوالے کردیا۔
Comments are closed on this story.