Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے بچے کے لیے آیا رکھنے سے پہلے ان باتوں پر غور کریں

یہ ایک بہت حساس ایشو ہے، جس میں بہت سے پہلووں پربھی غور کرنا چاہیے
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 01:18pm

اگر آپ ایک ورکنگ وومن ہیں ،تو آپ پر یقینا گھر اور دفتر کی دہری زمہ داریاں ہوں گی اور اسے نبھا نا ہر ایک کے لیے آسان نہیں ہوتا، خصوصا ایسی صورت میں جب والدین دونوں ملازمت پیشہ ہوں اور گھر میں بچوں کو سنبھالنے کے لیے کوئی اور موجود نہ ہو، عموما ایسی صورت میں ایک کیئر کیٹر کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جاتا ہے۔

عام طور پرآیا کو رکھتے وقت صرف چند باتوں کو دیکھ لیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ایک بہت حساس ایشو ہے،جس میں بہت سی باتوں پربھی غور کرنا چاہیے۔

بچے کے ڈائپر بیگ میں کون کون سی چیزیں رکھنا ضروری ہے؟

صحت

چھوٹے بچے بہت حساس ہوتے ہیں اور ان کے اندر بڑوں کے مقابلے میں قوت مدافعت بھی کم ہوتی ہے، اور بیکٹریا یا جراثیم ان پر بہت جلد احملہ آور ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ان کی دیکھ بھال کے لیے اگر اپ کسی کیئر کیٹر کو رکھ رہے ہیں تو سب سے پہلے اس کے ظاہری حلیے پر نظر ڈالیں ۔ کیا اس کا لباس صاف ستھرا ہے ، اسکے ناخن تراشے ہوئے ہیں۔ بال سلجھے ہوئے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ ان سب باتوں سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ وہ صفائی کو کتنی اہمیت دیتی ہے، جو کہ بہرحال بچوں کے معاملے میں والدین کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

بات چیت کا انداز

بچے کو کسی آیا کے سپرد کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ اس کے بولنے کا انداز کیسا ہے ، کیا اس کی گفتگو میں کوئی ایسے الفاظوں کا استعمال تو نہیں ہے، جو بچے کی شخصیت پر منفی اثرات ڈال دے، کیونکہ بچے کے برتاو پر ان سب کا بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

تجربہ

بچے کو سنبھالنا آسان کام نہیں ہے اس کے لیے بہت برداشت اورہمت چاہیے، خصوصا بہت چھوٹے بچوں کے لیے، جو بولنا نہ سیکھنے کی وجہ سے اپنی ہر ضرورت کا اظہار رو کر کرتے ہیں۔ اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے،جب ایک آیا تجربہ کار ہو اور اسے بچوں کو سنبھالنے کا تجربہ ہو۔ اس کے لیے لگن، پیار اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے اورتب ہی وہ اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے انجام دے پائے گی ۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ اس کے رویے کو چیک کرتے رہیں ، اگر اس کا رویہ اپ کے ساتھ درست نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

کیئر کیٹر کا مزاج

بچے کی ذمہ داریاں ایسی خاتون کو دینی چاہیے، جس کے اندر برداشت ہو، اور وہ نرم طبیعت کی مالک ہو۔ بات بات پر طیش میں نہ آجاتی ہو۔ کیونکہ آپ کی غیر موجودگی میں وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں آزاد ہوگی اور کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے سخت مزاج کی بدولت بچے کے ساتھ سختی کر بیٹھے۔

ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپ بے فکری سے اپنا بچہ اس کے سپرد کر سکتی ہیں۔

Women

children

Parents

lifestyle