Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبائیڈن 1967 کے بعد صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

انیس سو اڑسٹھ کے انتخابات میں لنڈن بی جانسن نے دستبرداری کا اعلان کیا تھا
شائع 22 جولائ 2024 09:03am

جوبائیڈن انیس سو اڑسٹھ کے بعد صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

انیس سو اڑسٹھ کے انتخابات میں لنڈن بی جانسن نے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، انیس سو باون میں ہیری ایس ٹرومین اور اٹھارہ سو چوراسی میں چیسٹر آرتھر دستبردار ہوئے، اٹھارہ سو اڑسٹھ میں اس وقت کے صدر اینڈریو جانسن نے اپنا نام واپس لیا تھا۔

اٹھارہ سو چھپن میں فرینکلن پئیرس اور اٹھارہ سو باون میں میلارڈ فلمور دستبردار ہوئے، اٹھارہ سو چوالیس میں جان ٹائلر نے بھی انتخابات سے اپنا نام واپس لیا تھا۔

واضح رہے کہ بائیڈن کی جانب سے یہ اہم اعلان امریکی شہریوں کے نام لکھے گئے خط میں سامنے آیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کملاہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں بائیڈن نے کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لئے اپنی مکمل حمایت اور توثیق کا یقین دلایا۔

خدا کی تائید حاصل ہے، میری فتح پورے امریکا کیلئے ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں کے نام خط میں کہا کہ آپ کا صدر بننا میرے لیے بڑے فخر کی بات تھا، میری خواہش تھی کہ دوبارہ صدارتی انتخابات لڑوں، لیکن پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا۔

امریکی صدر نے ”ایکس“ پر اپنے ٹوئٹ میں اپنے ساتھی ڈیموکریٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں (صدارتی) نامزدگی قبول نہیں کروں گا اور اپنی باقی مدت کے لئے صدر کی حیثیت سے اپنی تمام تر توانائیاں اپنے فرائض پر مرکوز کروں گا۔’

Joe Biden

America

US Presidential Elections 2024