Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہری پور میں کئی گھنٹے سے جاری بارشوں کے بعد الرٹ جاری

دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2024 11:57pm

ہری پور میں مسلسل تیز بارش کے ضلعی انتظامیہ کی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دریاۓ دوڑ اور دریاۓ سندھ کے کنارے رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ہری پور میں پچھلے کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث ہری پور میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی منتقطع ہے۔

تیز بارش کے بعد ندی نالیوں میں تغیانی جبکہ جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔ جس کے بعد مقامی آبادی زیر آب آگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے الرٹ جاری کیا ہے کہ آبی گزرگاہوں کے راستے میں رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

ڈی سی نے دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ بارش سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پر رہا ہے۔

مختلف دیہاتوں کا ہری پور شہر سے زمینی رابطہ منتقع ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Punjab rain

rain alert