Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

عفت عمر کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اداکارہ کا خود کو جوان سمجھنا مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا
شائع 21 جولائ 2024 11:12pm

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر کی بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہیں اور انھں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

52 سالہ اداکارہ عفت عمر یوں تو اداکاری کے علاوہ اپنے بولڈ ڈریسنگ سینس کی بدولت خبروں کی زینت بننی رہتی لیکن اب ان کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔

فیشن کی آئیکون مانی جانے والی مشہور سینئر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 جولائی کو ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انتہائی مختصر لباس میں امریکہ کی سڑکوں پر مٹر گشت اور فوٹو شوٹ کرتے دیکھا گیا۔

جینز اور منی ٹاپ میں ملبوس اداکارہ عفت عمر کی تصاویر سے ان کے مداح خاصے نالاں ہیں، ویڈیو میں موجود تصاویرں پر ان کے چاہنے والے بھی نفرت آمیز تبصرے کرتے دیکھائی دے رہے ہیں، اور انہیں بوڑھی گھوڑی لال لگام جیسے محاروے کَس رہے ہیں۔

Lollywood

entertainment