Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ جیسمین بھاسن کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے بینائی سے محروم

جیسمن بھاسن کی بینائی سے متعلق خبر سامنے آنے پر انکے مداح پریشان
شائع 21 جولائ 2024 08:52pm

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ جیسمین بھاسن کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہونے گئیں کانٹیکٹ لینس لگانے سے آنکھ کے پردے کو پہنچا ہے۔

بھارتی ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 14 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے والی اداکارہ جیسمن بھاسن نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 17 جولائی کو انہوں نے ایک ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے کانٹیکٹ لینس پہنے ، لینس پہنتے ہی انکی آنکھوں میں شدید تکلیف شروع ہوگئی اور انہیں دیکھنے میں بھی دشواری کا سامنا ہوا جس کے بعد ان کو نظر آنا بند ہوگیا۔

جیسمن نے بتایا کہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے انہوں نے فی الفور ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے سن گلاسز پہن لیے، جہاں ان کی ٹیم نے انکو چلنے پھرنے اور دوسرے کاموں میں مدد کی کیوں کہ ایک وقت کے بعد انہیں کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ جس کے بعد رات گئےنہوں نے آنکھوں کے ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جس نے بتایا کہ ان کے کورنیا (آنکھ کا شفاف پردہ) کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے بعد انکی آنکھوں پر پٹّی باندھ دی گئی۔

جیسمن بھاسن کی آنکھوں پر پٹّی بندھی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں جس میں وہ سبز ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہیں اور چہرے سے تکلیف عیاں ہے۔

جیسمن بھاسن کی بینائی سے متعلق خبر سامنے آنے پر انکے مداح پریشان نظر آئے اپنے مداحوں کو آنکھوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے جیسمن بھاسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی ہے جس میں وہ سبز گلاسز پہنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’ میں اب پہلے سے بہتر ہوں اور مزید بہتر ہورہی ہوں، آپ سب کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔

ڈکٹرز کا کہنا ہے کہ جیسمن 4 سے 5 دنوں میں ٹھیک ہوجائیں گی لیکن تب تک انہیں اپنی آنکھوں کا خیال رکھنا ہے۔