Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردیک پانڈیا اور اننیا پانڈے کی پروان چڑھتی محبت کا ایک اور اشارہ

امبانیز ویڈنگ میں بننی نئی جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے
شائع 21 جولائ 2024 07:56pm

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں پرسوشل میڈیا صارفین نے نظریں جما لیں ہیں ۔

جہاں ایک طرف ہاردیک پانڈیا کی طلاق کی خبروں نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا وہیں راتوں رات اننت مبانی کی شادی میں ہاردیک کا نام بالی وڈ حسینہ اننیا پانڈے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

اننت امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے اور ہاردیک پانڈیا بے تکلفی کے ساتھ ناچتے ہوئے دیکھائی دیئے تھے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی۔

جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زور پکڑتی نظر آئیں کہ شادی کی تقریب میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تھے جو ان کے درمیان پروان چڑھتی محبت کی خبروں کو بھی ہوا دے گیا ہے۔

تاہم اب دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے جو ممکنہ طور پر انکی محبت کی گواہی دے رہا ہے۔

حال ہی میں ہاردیک پانڈیا نے سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کردی جس کے بعد نتاشا بیٹے اگستیا کو لیکر اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔ جبکہ اننیا پانڈے بھی اپنے بوائے فرینڈ و اداکار ادتیا رائے کپور سے بریک اپ کا اشارہ دے چکی ہیں

hardik pandya

BOLLYWOOD NEWS