Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی: موسلادھار بارش سے سڑکیں جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگیں، پروازیں متاثر

اتراکھنڈ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
شائع 21 جولائ 2024 07:38pm
تصویز بشکریہ انڈیا ٹو ڈے
تصویز بشکریہ انڈیا ٹو ڈے
فوٹو۔۔۔اے این آئی
فوٹو۔۔۔اے این آئی

ممبئی میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے سڑکیں جھیلوں کا مںظر پیش کر رہی ہیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

سڑکوں اور ریلوے لائنوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، شدید بارشوں اور خراب موسم کے باعث پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوگئی، کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

اتراکھنڈ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ممبئی اور ساحلی علاقے کونکن کے کچھ اضلاع سمیت ریاست مہاراشٹر کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔

بھارت میں مسلمان دکان داروں کا شناخت آویزاں کرنا ضروری قرار

انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، مقامی انتظامیہ ، شہری ادارے، پولیس وغیرہ کو ہندوستانی محکمہ موسمیات سے موسم کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لینی چاہئے اور شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

india

Rain

Narendra Modi