Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : زہریلا دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی، وزیر خوراک کی دودھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت

دودھ کےنمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے، وزیر خوراک پنجاب
شائع 21 جولائ 2024 05:43pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور کے علاقے شاہدہ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری ٹیمیں اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے مکمل معلومات حاصل کریں۔

ساہیوال میں زہریلا دودھ پینے سے بہن بھائی جاں بحق

انھوں نے کہا کہ پولیس اور فرانزک اتھارٹی سے مل کر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں۔

بلال یاسین نے کہا کہ دودھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

صحت

punjab

food poisoning