Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جس دن چاہوں آن آف کرسکتا ہوں، فیصل کریم کی تنقید، مناظرے کا بھی چیلنج

وزیراعلیٰ علی امین، وزیراعظم کے اجلاس میں اچھا بچہ بنا رہتا ہے، فیصل کریم کنڈی
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 12:15am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گورنز خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیر اعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جس دن چاہوں آن آف کرسکتا ہوں۔ گورنر نے علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔ فیصل کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین، وزیراعظم کے اجلاس میں اچھا بچہ بنا رہتا ہے۔

ایبٹ آباد میں بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کے آئین کو نہ ماننے والے کیلئے کوئی رعایت نہیں، پی ٹی آئی نے شہداء کیلئے اسمبلی میں بات تک نہیں کی، فوج اور پولیس کے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس دن وزیراعلی بولے میں انھیں جواب دوں گا۔ ساتھی ہی علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ آو مل کر صوبہ کیلئے کچھ کریں، صوبہ میں گندم اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل سامنےآیا۔

گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ، وزیراعظم کے اجلاس میں اچھا بچہ بنا رہتا ہے۔

اس سے قبل مانسہرہ میں ورکرز اجلاس سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کی عزت نہیں وہ بھی مجھے ہتک عزت کا نوٹس بھیج رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے مجھے دیئے گئے ہتک عزت نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

بنوں میں فائرنگ پی ٹی آئی کے لوگوں نے کی، جس سے بھگڈر مچی، وفاقی حکومت

گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ اپنی پارٹی کے دور حکومت کے دس سالہ کارکردگی پر مجھ سے مناظرہ کریں، چاہیں تو چینل اور اینکر اپنی مرضی کے لے کر آئیں۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، گورنر رول کا نفاذ کر کے اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانویت عروج پر ہے، حکومت امن عامہ کی سنگین صورت حال پر اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جلد بلائے، پی ٹی آئی حکومت اپنے ممبران اسمبلی کو ہی صوبے کی مخدوش صورت حال پر آگاہی دینے میں ناکام ہے۔

بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعے پر سیاست کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

انھوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے، صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس بنوں واقعے کے بعد بھی نہ بلایا جا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاست دان ہیں وہ پی ٹی آئی سے اپنا انتقام لے رہے ہیں جے یو آئی کا مینڈیٹ پی ٹی آئی نے چوری کیا ہے۔ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے بارے بیرسٹر گوہر ابتداء ہی میں منحرف ہو گئے ہیں۔

Ali Ameen gandapur

Faisal Karim Kundi

Pakistan People's Party (PPP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)