Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس سے مریض کی منتقلی

میانوالی کی 40 سالہ حلیمہ بی بی دو روز قبل چھت سے گر کرمفلوج ہوگئی تھی جنھیں ہنگامی بنیاد پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
شائع 21 جولائ 2024 05:03pm

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریض کی منتقلی۔ چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو روز قبل چھت سے گر کرمفلوج ہوگئی تھی۔ حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے اسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر راضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔

ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی منتقل کیا گیا۔

حلیمہ بی بی کے اہلخانہ نےمریم نواز کا شکریہ ادا کیا جبکہ مریم نواز نے کہا کہ بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے جو ضرور دیا جائے گا۔

Maryam Nawaz