Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہد کی مکھیوں سے محبت، خاتون نے تمام حدیں پار کردیں

شوہر بھی اہلیہ کی اس عادت سے پریشان ہوگیا ہے
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 06:57pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ امریکی میڈیا/ ٹی ایل سی
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ امریکی میڈیا/ ٹی ایل سی

حال ہی میں ایک ایسی امریکی خاتون نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس نے شہد کی مکھیوں کو اپنے گھر میں جگہ دے ڈالی ہے، جبکہ اپنے بیڈ روم تک بھی رسائی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی مارگریٹ کو متعدد بار شہد کی مکھیوں نے ڈنگ مارا ہے، تاہم اب انہیں ڈنگ اثر نہیں کرتا بلکہ انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے۔

جبکہ ان شہد مکھیوں کو اپنے آس پاس رکھنے میں اور ان کی آواز سے مارگریٹ کو سکون ملتا ہے، مارگریٹ کے حوالے سے پروگرام بھی امریکی ٹی وی پر نشر ہو چکا ہے، جس میں ایسے ہی افراد کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو کہ عام نہیں ہوتے ہیں۔

مارگریٹ کا کہنا تھا کہ میں جسم کے ہر حصے پر شہد کی مکھیوں سے ڈنگ لگواتی ہوں، یہاں تک کہ ہونٹ، ماتھے، انگلیوں پر بھی، ایسا کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے۔

پاکستان میں شہد کی مکھیاں معدوم ہونے لگیں، زراعت کی تباہی کا خدشہ

امریکی ٹی وی کے مطابق مارگریٹ کا یہ عمل پر نشہ بن گیا ہے اور وہ گزشتہ 10 سال سے کر رہی ہیں۔

شروعات میں اگرچہ وہ یہ سب بنا سوچے سمجھے کرتیں، مگر اس کے بعد عادت بن گئی اور اب اس سے وہ محظوظ ہوتی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ پہلی مرتبہ جب ڈنگ لگا تو امید سے کم درد ہوا، لیکن اس سب میں مارگریٹ کے شوہر اہلیہ کی اس عادت کو لے کر پریشان ہیں۔

شہد کی مکھی کے ڈنک سے متعدد خطرناک بیماریوں کا علاج

شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ ہمیشہ سے ہی ان چیزوں میں سکون تلاش کرتی ہیں جو کہ غیر معمولی ہوتی ہے، جب تک اہلیہ 15 ڈنگ نہ کھالیں تو انہیں سکون نہیں ملتا ہے۔ مجھے یہ صورتحال شدید تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اب تک مارگریٹ 50 ہزار سے زائد ڈنگ کھا چکی ہیں، جبکہ اب بھی وہ پُر امید ہیں کہ یہ مکھیاں انہیں سکون فراہم کرتی رہیں گی۔

Woman

kentucky

Honey Bees

sting

US state