Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیش میں طلبہ سمیت تمام پاکستانی محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

طلبہ سے رابطہ ہے، بعض کو ہائی کمشنر نے اپنے گھر ٹھہرالیا، ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کی آج نیوز سے گفتگو
شائع 21 جولائ 2024 04:16pm

دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا وہاں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ سے رابطہ ہے۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انتہائی کشیدہ علاقوں سے تمام پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے چند طلبہ کو اپنے گھر میں اور باقی کو ہائی کمیشن کی عمارت میں رکھا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی حکومت کے اقدامات اب تک اطمینان بخش رہے ہیں۔ سفارت خانوں اور ہائی کیمشنز کے علاقے کی سیکورٹی پر خاطر خواہ توجہ دی جارہی ہے۔

foreign office

BANGLADESH UPDATE

PAKISTANIS ARE SAFE