Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک شخص نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی،وزیراعظم

عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، شہباز شریف
شائع 21 جولائ 2024 03:07pm

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک شخص نے سازش کرکے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کو تباہ کرنے کی کوشش کی، پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں علاج مفت تھا، عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیئے، تعلیم اور علاج غریب آدمی کا بنیادی حق ہے، مخلوط حکومت کا تحفہ پورے ملک کے لیے ہے، یہاں غریب کا علاج بالکل مفت ہوگا۔

اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم سب کو اللہ کےحضور سجدہ شکر بجا لانا چاہیئے، اسلام آباد میں آج جناح میڈیکل کمپلیکس سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل سینٹر خطے میں شاندار سینٹر ہوگا، مخلوط حکومت کا تحفہ پورے ملک کے لیے ہے، جناح میڈیکل سینٹر کی سہولیات سے دیگرعلاقوں کے لوگ بھی مستفیدہوں گے، یہ منصوبہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے نہیں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح میڈیکل سینٹر میں نرسنگ اسکول اور لیبارٹریز بنیں گی، ہم نے اقتدار میں آتے ہی فلاحی کاموں پر توجہ دی، جناح میڈیکل سینٹر میں غریب کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا، غریب کا علاج 100 فیصد ہوگا، غریب کا حق ہے کہ صحت اور تعلیم کی سہولت ان کی دہلیز پر دی جائیں، ہم نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں علاج مفت کیا، لیبارٹریز کی فیس بھی کم کرکے 10 روپے کردی تھی۔

صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم

انہوں نے مزید کہا کہ پی کے ایل آئی کے بورڈ کو کس طرح تباہ کیا گیا، ایک شخص نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی، سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، پی کے ایل آئی میں ہزاروں مفت آپریشن ہوچکے، صاحب حیثیت افراد کو علاج کا خرچ برداشت کرنا ہوگا، کورونا کے دوران پی کے ایل آئی علاج کا مرکز تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین سہولیتیں اس ہسپتال میں ہوں گی، عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران تھا تو جذبات میں کہہ گیا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، میرا بہت مذاق اڑیا گیا، میں نے اللہ سے دعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے تو پھر آپ نے دیکھا ملک بھر میں جاری 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

pkli

pakistan kidney and liver institute

jinnah medical complex