Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شفقت محمود کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر پی ٹی آئی حامیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

گھر بیٹھ جانے کے طعنے، کرپشن سے پاک سیاسیت پر لوگوں نے تعریف بھی کی
شائع 21 جولائ 2024 03:06pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جہاں آج سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہیں ایکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اعلان پر دلچسپ اور حیرت انگیز تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شفقت محمود کی جانب سے کہنا تھا کہ انہوں نے سیاسی سے دوری رکھنے کا فیصلہ کسی کے دباؤ میں آ کر نہیں کیا ہے، بلکہ ان کی عمر کا تقاضہ اور وقت ہے، جس کے باعث وہ سیاست سے الگ ہو رہے ہیں۔

جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کو سیاست میں آنے کا پیغام بھی دے ڈالا، اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور ساتھ ہی کچھ صارفین ان پر شدید تنقید کرتے دکھائی دیے۔

نجم ولی خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ لیکن آپ کو جانے سے پہلے معافی مانگنی چاہئیے۔ آپ نے ایک پوری نسل نہ صرف اخلاقی طور پر تباہ کی بلکہ کورونا کے دوران آپ کے تعلیمی اور امتحانی نظام نے تباہیاں پھیر دیں۔

بچوں سے پڑھائی اور کامیابی کی اہمیت ہی چھین لی۔ آپ اور مراد راس قوم کے مجرم ہیں۔ آپ یہاں نہیں تو اللہ کے حضور ضرور کٹہرے میں ہوں گے۔

تصاویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹس

جبکہ عامر خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آپ کا سیاست میں ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے، آپ نے سیاست میں فراز ہی دیکھے ہیں، اور جب نشیب آیا تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹس

حکام سعید نامی ایکس صارف نے لکھا کہ سرکار آپ اپنی سیاست اس دن ختم کر چکے تھے جس دن آپ نے پی ٹی آئی کو مشکل میں دیکھا اور گھر بیٹھ گئے، لہٰذا منافقت سے باز آجائیں، پی ٹی آئی اب آپ کو واپس لینے سے رہی اور کسی اور سیاسی جماعت کا وقت آنے میں جتنا وقت لگے گا، اتنی آپ کی عمر نہیں۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹس

تیمور بزدار نامی صارف نے لکھا کہ مشکل وقت میں بہادر ایسے نہیں کرتے مشکل وقت ساتھ گزارتے تو ہیرو ہو کر ریٹائرمنٹ لیتے، آج جو مسلم امہ کے عظیم لیڈر عمران خان پر گزر رہا ہے وہ انتہائی مشکل میں ہے، آپ دم دبا کر جا رہے ہو اب لوگ ہمیشہ آپ کو بزدل اور بغیرت سمجھیں گے کیونکہ یہ وقت بھاگنے کا نہیں کھڑے رہنے کا آپ جائیں خان فرق نہیں پڑے گا کیونکہ خان کے ساتھ عوام کھڑی ہے۔

جبکہ رانا نثار احمد نامی صارف نے شعر لکھتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ناداں جھک گیا سجدے میں ، جب وقت قیام آیا۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹس

دوسری جانب احمد جواد نامی صارف نے لکھا کہ آپ نے کبھی بھی کرپشن نہیں کی، آپ نے ہمیشہ میرٹ کو فوقیت دی، آپ نے اپنے آپ کو نہیں بیچا۔ آپ نے فیصلے بھی اصولوں کے مطابق کیے۔

social media

Shafqat Mehmood

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

x platform