Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سینئر افسر سے تنگ آ کر بھارتی فوج کی خاتون کرنل کی خودکشی کی کوشش

بھارتی خاتون فوجی افسر کی جانب سے سینئر افسران پر الزام عائد کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2024 03:51pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

حال ہی میں بھارتی خاتون فوجی افسر کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے، جہاں خاتون افسر نے سینئر افسر کے ہراساں کرنے پر اپنی ہی جان لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی کی خاتون کرنل افسر امبالہ میں تعینات تھیں جنہوں نے اپنی جان لینے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون افسر کی جانب سے دیگر افسران پر ان کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ذہنی طور پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ اور ایچ کیو 9 کور کے افسران پر الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم بھارتی فوج کی جانب سے الزامات کو رد کر دیا گیا ہے، جبکہ ساتھ ہی فوجی حکام کی جانب سے خاتون کرنل کی جانب سے خودکشی کرنے کی کوشش کی بھی تردید کی گئی ہے۔

جبکہ خاتون کرنل سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے جسم پر سطحی زخم موجود تھا، جس کے لیے انہیں علاج کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون افسر کو 13 جولائی کو گلے پر زخم کے باعث امبالہ میں موجود ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جبکہ خاتون کرنل کو اس سے قبل چندی مندر پر موجود سائیکاٹرک کمانڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ذہنی علاج کیا جاتا ہے۔

واقعہ اس وقت سامنے آیا تھا جب ڈپٹی جنرل افسر کمانڈنگ ہیڈ کوارٹر 40 آرٹلری ڈیویژن کی جانب سے 9 جولائی کو خاتون کرنل کو 90 دن کے لیے معطل کیا تھا، جبکہ خاتون کرنل پر مختلف کوتاہیوں کے حوالے سے الزامات عائد تھے۔

دوسری جانب خاتون کرنل کے شوہر جو کہ سابق آرمی افسر ہیں، انہوں نے امبالہ پولیس اسٹیشن میں بھارتی فوجی افسران کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو باقاعدہ طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔

جبکہ شوہر کی جانب سے خاتون کرنل کا وہ وائس نوٹ بھی پیش کیا گیا ہے، جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا تذکرہ شوہر سے کر رہی تھیں۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Indian Army

harassment

Suicide Attempt

colonel

ambala