جاوید اختر نے کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے درخواست دے دی
معروف بھارتی شاعر جاوید نے اداکارہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا عدالت سے کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہتک عزت کیس میں معروف موسیقار جاوید اختر کی جانب سے ہتک عزت کیس عدالت میں دائر کیا گیا تھا، استدعا جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج کی جانب سے کی گئی ہے۔
جبکہ درخواست بھی کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کنگنا کی جانب سے گزشتہ سال مارچ سے اب تک مختلف وجوہات کی بنا پر سماعت میں حاضرہ سے استشنیٰ لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آکری بار 20 ستمبر کو اندھیری میٹروپولیٹن کے مجسٹریٹ آر آر خان کی عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جاوید اختر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کنگنا رناوت اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے کو تاخیر میں ڈال رہی ہیں۔
اسلام مخالف الفاظ کی جنگ میں جاوید اختر بازی لے گئے
اداکارہ عدالت کے سامنے غلط اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا رہی ہیں،”دوسرے لفظوں میں، ملزم کی جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر غیر حاضری کی وجہ سے کارروائی جاری ہونے کے بعد موجودہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا جو کہ مکمل طور پر کارروائی کو پٹڑی سے اتارنے اور شکایت کنندہ کو ناقابلِ حساب مشکلات کا باعث بنا“۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے درخواست کو زیر التوا رکھا ہے اور کنگنا کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ آئندہ سماعت کی تاریخ 4 جنوری کو اپنا جواب داخل کریں۔ عدالت نے ان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر اداکار کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
کیا گردن میں سریا آ گیا؟ الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت نے اپنی شناخت بدل لی
اس سے قبل چیہف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی جانب سے کنگنا رناوت کی جانب کیس ٹرانسفر کرنے کی پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ کنگنا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں مجسٹریٹ پر اعتماد نہیں رہا ہے، جبکہ مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
واضح رہے جاوید اختر کی جانب سے نومبر 2020 میں اندھیری کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں اداکارہ پر ٹی وی پر عزت مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.