Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک بچن کا اہلیہ اور ماں سے متعلق انکشاف بھارتی میڈیا پر وائرل

کرن جوہر کے پروگرام میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی جانب سے شرکت کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 07:39am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن جہاں ان دنوں ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں کے باعث چرچا میں ہیں وہیں اب ان کا ایک انٹرویو بھی وائرل ہے، جس میں وہ اہلیہ اور والدہ سے متعلق انکشاف کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کافی ود کرن میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے مہمان کے طور پر مدعو تھے، جہاں اداکار کی جانب سے اپنی اہلیہ اور والدہ کے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ابھیشیک بچن سے کرن جوہر نے سوال کیا کہ کیا کبھی اہلیہ، بہن اور ماں دونوں کو خوش رکھتے ہوئے اداکار کو مشکل پیش آئی ہے؟

اسی دوران ابھیشیک کے کہنے سے قبل ہی ایشوریا نے تبصرہ کردیا، اور کہا کہ اہلیہ تو دوسری عورت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور سلمان کی ایک ساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

جبکہ ابھیشیک کا کہنا تھا کہ اس سب کا کریڈٹ ’گرلز‘ کو جاتا ہے، میری ماں اور ایشوریا آپ میں کافی قریبی ہیں، دونوں آپس میں کئی موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں۔

ابھیشیک کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک عورت اپنے شوہر کے گھر پہلی مرتبہ آتی ہے، تو اسے کئی مرتبہ اپنے آپ کو غیر فیملی ممبر محسوس کرتی ہے۔ اس عورت کے لیے یہ احساس کو ختم کرنے میں اس کی ساس اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

نند اور بھابھی کی لڑائی، اننت امبانی کی شادی کے موقع پر ایشوریا اور بچن فیملی زیر بحث کیوں

ابھیشیک بچن کا یہ انٹرویو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اگرچہ یہ ویڈیو انٹرویو کافی پرانا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے موقع کی مناسبت سے اسے جگہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے ایشوریا رائے اور بچن فیملی کی اننت امبانی کی شادی میں علیحدہ علیحدہ شرکت کی گئی تھی، جس پر ایشوریا اور ابھیشیک بچن میڈیا کی توجہ حاصل کر گئے تھے۔

Instagram

Divorce

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

Karan Johar

Aishwarya Rai Bachchan

BOLLYWOOD NEWS