Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

اسلام آباد کی نور زرمینہ دبئی میں مس یونیورس پاکستان منتخب

نومبر میں مس یونیورس کے 73ویں ایونٹ میں حصہ لیں گی، مقابلے اہتمام یُگین گروپ نے کیا۔
شائع 21 جولائ 2024 11:31am

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور زرمینہ کو مس یونیورس 2024 قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ شب مقابلہ منعقد ہوا جس میں نور زرمینہ نے 21 امیدواروں کو شکست دی۔ وہ نومبر میں میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

نور زرمینہ 9 ممالک میں رہ چکی ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں عالمگیر کنٹیسٹنٹ ہیں۔ انہوںنے حیاتیات اور کاروبار میں ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے لندن میں وینچر کیپٹل انویسٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں نمرہ جیکب فرسٹ رنر اپ رہیں۔ دیگر فائنلسٹس میں کیرن پنٹو، انزیلہ عباسی، حور مہاویرا اور زینب رضا شامل ہیں۔ اس مقابلے میں پاکستان کی طرف سے غیر معمولی ٹیلنٹ سامنے آیا۔

دبئی کے یُگین گروپ کے تحت کرایا جانے والا یہ مقابلہ حسن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس کا واحد مقصد انٹرنیشنل اسٹیج کے لیے پاکستان کی بہترین نمائندہ کا انتخاب یقینی بنانا تھا۔

Miss Universe Pakistan

NOOR XARMINA

MISS UNIVERSE CONTEST

NIMRA JICOB

YUGEN GROUP OF DUBAI