Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاکس بے پکنک کیلئے جانے والی فیملی لٹ گئی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون اور بچی زخمی

ڈکیتی کا واقعہ ماڑی پور گودام فٹبال چوک کے قریب پیش آیا
شائع 21 جولائ 2024 10:38am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

کراچی میں پکنک پر جانے والی فیملی کو ہاکس بے پر سنس پٹ روڈ پر لوٹ لیا گیا، ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون اور بچی زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح ماڑی پور گودام فٹبال چوک کے قریب سویرے ہاکس بے پر سنس پٹ روڈ کے مقام پر ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر فیملی کو لوٹا ہے۔

زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ نائلہ زوجہ یوسف، بچی کی شناخت 07 سالہ سکینہ دوختر کامران کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ دونوں زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ملزمان خاتون کا موبائل فون اور پرس بھی چھین کر لے گئے۔

کار سوار فیملی ہاکس بے پر تفریح کے لیئے جارہے تھے، راستے میں گاڑی خراب ہوگئی تو رک گئے، اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کردی ہے۔

karachi

robbers

family

Dacoity

Hawks bay