Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصویریں بھیجنے پر ٹیچر گرفتار

عدالت نے ضمانت منظورکی تاہم 24 سالہ ایلینس پینین 46 ہزار ڈالر کا مچلکہ جمع کرانے میں ناکام رہی۔
شائع 21 جولائ 2024 09:08am

امریکا کے شہر ڈیلاویئر میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام میں ایک ٹٰیچر کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

آٹھویں جماعت کی ٹیچر ایلینس پینین نے آٹھویں جماعت کے سابق طالب علم کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نازیبا تصویریں بھیج تھیں۔

عدالت نے ایلینس پینین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تاکہ وہ ضمانت کی رقم کا مچلکہ جمع کرانے میں ناکام رہی۔ مچلکہ 46 ہزار ڈالر کا تھا۔ اُسے بیلر ویمینز کریکشنل سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ایلینس پینین وِلمِنگٹن کے سینٹ میری میگڈیلن اسکول میں پڑھاتی ہے اور اپنے طلبہ سے اسنپ چیٹ پر رابطے میں رہتی ہے۔ نیو کیسل کاؤنٹی پولیس نے اُسے 18 جولائی کو گرفتار کرکے اسکول کی انتظامیہ کو مطلع کردیا تھا۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مئی میں بھی امریکی ریاست لوزیانا میں ایک اسکول ٹیچر کو اپنے طلبہ کو نازیبا تصاویر بھیجنے اور کم از کم ایک طالب علم سے جنسی تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مئی ہی میں امریکی ریاست ارکنسا کی ایک ٹیچر کو جواں سال طالب علم کو جنسی تعلق کے لیے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

NEW YORK POST

US TEACHER

OBSCENE PICTURES

ALINIS PINION

$46000 BOND