Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائبر سیکیورٹی فرم کی غلطی نے لاکھوں مائیکروسوفٹ سسٹمز کو ناکارہ بنا ڈالا

امریکی سوفٹ ویئر جاینٹ کو سائبر سیکیورٹی کے لیے اب امیزون اور گوگل سروسز سے بھی مدد لینا پڑ رہی ہے۔
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2024 09:35am

تین دن قبل دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی متعلقہ سائبر سیکیورٹی فرم کی غلطی کا نتیجہ تھی۔ کراؤڈ اسٹرائیک نامی کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس میں کچھ کمی رہ جانے سے دنیا بھر کے سسٹمز کے لیے غیر معمولی تکنیکی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

سائبر سیکیورٹی فرم کی تکنیکی غلطی یا غفلت کے نتیجے میں دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ کے 85 لاکھ سے زائد کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے اور لاکھوں کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا اور یورپ میں ہزاروں پروازیں روک دی گئیں۔

پاور گرڈ، ایمرجنسی سروسز، اے ٹی ایمز، بینکنگ سسٹمز، ایئر لائنز، اسٹاک مارکیٹس، ریٹیلرز اور دیگر کاروباری اداروں کو آؤٹیج کا سامنا کرنا پڑا جس سے مجموعی طور پر اربوں سَودے متاثر ہوئے۔

مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ کراؤڈ اسٹرائیک کے ساتھ ساتھ امیزون اور گوگل سروسز کے ساتھ مل کر بھی سائبر سیکیورٹی پر کام کر رہا ہے۔

کراؤڈ اسٹرائیک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جارج کرٹز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں تکنیکی خرابی کی وضاحت کی تاہم اُن کے لہجے میں اعتماد برائے نام بھی نہیں تھا۔

این بی سی ٹی وی کے پروگرام میں جارج کرٹز نے تسلیم کیا کہ کمپنی نے اپ ڈیٹنگ میں ایک اہم فائل شامل نہیں تھی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں تکنیکی پیچیدگی پیدا ہوئی۔

cyber security

WORLD WIDE IT OUTAGE

CROWDSTRIKE

GLOABL CHAOS