Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں، فیصل واوڈا

یہ گروپس چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں، سینیٹر
شائع 20 جولائ 2024 11:09pm
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔

گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی بنیادی رکنیت معطل

فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے، اور ایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بھی ہے۔

’عمران خان سے نہیں ملوایا جا رہا‘، شہریار آفریدی پارٹی کے معاملات پر پھٹ پڑے

کیسز کی بات کرتے ہوئے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی 5 ،6 ریفرنسز آرہے ہیں۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

senator faisal vawda